Today: Saturday, September, 22, 2018 Last Update: 11:57 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

BUSINESS NEWS   

ہندوستان17ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے 800توپ خریدیگا

ہندوستان17ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے 800توپ خریدیگا

 

نئی دہلی،22نومبر(یو این آئی)بوفورس توپ کی خریداری میں دلالی کے بھوت سے باہر نکلتے ہوئے وزارت دفاع نے ڈھائی دہائی کے بعد 17ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے توپ خریدنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔وزیر دفاع بننے کے بعد منوہر پریکر کی صدارت میں آج یہاں کونسل برائے دفاعی خریداری کی پہلی میٹنگ ہوئی جس میں فوج کی توپوں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے 814توپ خریدنے کا فیصلہ لیا گیا۔تقریباً دو گھنٹے تک چلنے والی بیٹھک میں 7ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے فضائیہ کے لیے انٹیگریٹیڈ فضائی کمان ، کنٹرول سسٹم اور ایئر سینسر خریدنے کو بھی منظوری دی گئی ۔ وزارت دفاع کے ایک افسر نے میٹنگ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ 56ایورو طیاروں اور پلیٹس ٹریننگ طیاروں کو خریدنے کی تجاویز کو اگلی میٹنگ تک کے لیے ٹال دیا گیا ہے۔وزارت دفاع کے افسرنے بتایا کہ میٹنگ میں ایورو اور پلیٹس طیاروں کی تجاویز کے بارے میں مزید معلومات طلب کی گئی ہے۔ یہ تجویز لمبے عرصے سے زیر التوا ہے اور سرکار ان کے سلسلے میں ابھی بھی احتیاط سے کام لے رہی ہے۔مودی حکومت کے دیرینہ پروگرام میک ان انڈیا کو آگے بڑھانے کے عمل پر بھی میٹنگ میں تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ مسٹر پریکر نے کہا زیادہ سے زیادہ دفاعی سازوسامان کو ملک میں ہی بنائے جانے کے وسائل اور طریقوں کو تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ماحول کو سرمایہ کاری کے مجاز بنایا جانا چاہیے جس سے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاروں کو متوجہ کیا جاسکے۔

 

...


Advertisment

Advertisment