Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 06:06 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

BUSINESS NEWS   

ایف ڈی آئی کے سائڈ ایفکٹ کی شروعات

ایف ڈی آئی کے سائڈ ایفکٹ کی شروعات

 

قوانین کا مذاق اڑا رہی ہیں بین الاقوامی ریٹیل کمپنیاں

نئی دہلی،20نومبر(یو این آئی) بین الاقوامی ریٹیل کمپنیاں وال مارٹ، میٹرو کیش اینڈ کیری اور کارفور کو ہندوستان میں تھوک مارکیٹ کا لائسینس ملا ہوا ہے لیکن وہ ملک کے قوانین کو طاق پر رکھ کر خوردہ بازار میں مصروف ہیں۔ویب پورٹل کوبرا پوسٹ‘ نے آج ایک پریس کانفرنس میں یہ انکشاف کیا۔ اس نے ایک اسٹنگ آپریشن کی بنیاد پر یہ دعوی کیا ہے۔ اس کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے راست غیر ملکی سرمایہ کار(ایف ڈی آئی) قوانین وہدایات کے تحت غیر ملکی ریٹیل کمپنیوں کو ہندوستان میں صرف تھوک کے کاروبار کا لائسینس ملا ہے اور وہ راست طورپر اپنے سامان میں کسٹمر کو نہیں بیچ سکتی ہیں۔ان کمپنیوں کو بزنس ٹو بزنس فارمولے کے تحت سرکار نے 100فیصدی ایف ڈی آئی کی اجازت دی ہے۔ مطلب یہ کمپنیاں اپنا مال ان تاجروں کو بیچ سکتی ہیں جو اسے آگے کسٹمر کو فروخت کر سکیں۔خوردہ شعبے میں ایف ڈی آئی کے سلسلے میں ملک میں ابھی بحث چل رہی ہے لیکن پھر بھی یہ کمپنیاں ہول سیل کا لائسینس لے کر کھلے عام ریٹیل کاروبار کر رہی ہیں۔کوبرا پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق وال مارٹ کے ملک بھر میں تقریباً 20، میٹرو کے 16اور کارفور کے چار ہول سیل اسٹور موجود ہیں ۔ حالانکہ کارفور اب ہندوستان سے اپنا کاروبار سمیٹ چکی ہے لیکن یہ رپورٹ تب کی ہے جب کارفور ملک میں تجارت کر رہی تھی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کمپنیوں کے اسٹور میں ممبرشپ کے دوران دیے گئے اضافی کارڈ کا غلط استعمال خوب ہو رہا ہے۔ اسٹور کے منیجر اور دیگر ملازگھریلو کسٹمروں کو راست طور پر خرید نے کے لیے لالچ دے رہے ہیں۔ ریٹیل کاروبار کرنے کے لیے یہ کمپنیاں نقلی کارڈ کا استعمال کر رہی ہیں۔

...


Advertisment

Advertisment