Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 12:38 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

BUSINESS NEWS   

پٹرول ۔ ڈیزل کی قیمتوں میں1.50روپے فی لیٹر کا اضافہ

پٹرول ۔ ڈیزل کی قیمتوں میں1.50روپے فی لیٹر کا اضافہ

 

نئی دہلی ،13نومبر(آئی این ایس انڈیا )بدھ کو پٹرول-ڈیزل کے دام میں کمی کی تیاری کی خبروں نے اہل وطن کو راحت دی، لیکن جمعرات دوپہر حکومت نے پٹرول-ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھا دی، جس کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 1.50روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے، اس سے پہلے کہا جا رہا تھا کہ سرکاری تیل کمپنیاں انڈین آئل، بی پی سی ایل اور ایچ پی سی ایل پیٹرول اور ڈیزل کے داموں میں کمی کریں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ آئی ہے۔ایسے میں تیل کمپنیوں پر دباؤ کم ہو گیا ہے،سمجھا جا رہا تھا کہ وہ قیمتوں میں کمی کی تیاری میں ہیں،لیکن جمعرات کو اَنبرانڈیڈ ڈیزل پر پہلے 1.46روپے ایکسائز ڈیوٹی تھی، جسے بڑھا کر 2.96پیسے کر دیا گیا، وہیں برانڈیڈ ڈیزل کی ایکسائز ڈیوٹی 3.76روپے کے مقابلے اب 5.25روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح اَنبرانڈیڈ پٹرول پر 1.20روپے کی ایکسائز ڈیوٹی کو بڑھا کر 2.70پیسے کر دیا گیا ہے، جبکہ برانڈیڈ پٹرول کی 2.35پیسے کی ایکسائز ڈیوٹی کو بڑھا کر اب 3.85روپے کر دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق، اس وقت بین الاقوامی تیل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گر کر 82ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہیں۔پچھلی بار تیل کمپنیوں نے پیٹرول کی قیمتوں میں 2.41روپے کی کمی کی تھی،ڈیزل میں سوا دو روپے کی کٹوتی ہوئی تھی۔اب تک پٹرول کی قیمتوں میں 9.36روپے کی کمی ہو چکی ہے۔ کرنے اور اس سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔سپریم کورٹ کا یہ حکم اس وقت ا یا ہے جب حکومت بہار کے وکیل نے عدالت کو بتایا ہے کہ ریاستی پولس نے گزشتہ 6دنوں کے اندر633گمشدہ بچوں میں سے 169بچوں کو برامد کر لیا ہے۔بنچ نے اس پر کہا کہ جب 6دنوں میں 169گمشدہ بچوں کو برامد کیا جا سکتا ہے تو بقیہ 464لاپتہ بچوں کو تلاش کرنے میں بھی زیادہ وقت نہیں لگے گا۔چیف جسٹس ایچ ایل دتو نے ریاستی حکومت کی سرزنش کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اس نے یہی کام سماعت سے قبل ہی کیوں نہیں کر لیا کیا ہر معاملے میں عدالت کو ہی مداخلت کرنی پڑے گی۔

...


Advertisment

Advertisment