Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 10:34 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

BUSINESS NEWS   

سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ:چاندی 350 روپے مہنگی

سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ:چاندی 350 روپے مہنگی

 

نئی دہلی،8 نومبر (یو این آئی)غیر ملکی بازاروں میں سونے و چاندی کی چمک میں اضافہ ہونے اور گھریلو سطح پر شادی کے سیزن کے سبب مانگ بڑھنے سے دہلی صرافہ بازار میں سونا 700 روپے کے اضافے کے ساتھ ایک ہفتہ کی زیادہ سے زیادہ سطح26500 روپے فی دس گرام پر پہنچ گیا۔ صنعتی ڈیمانڈ تیز ہونے کی وجہ سے چاندی بھی 350 روپے بڑھ کر 35550 روپے فی کلوگرام ہوگئی۔لندن سے موصولہ اطلاع کے مطابق اسپوٹ گولڈ 1ء1فیصد کے اضافہ کے ساتھ 20ء1153 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا اور امریکی سونا وعدہ بھی 8ء1 فیصد کے اضافہ کے ساتھ 1153 ڈالر فی اونس رہا۔صرافہ بازار کے ماہرین کے مطابق امریکہ میں روزگار میں مایوس کن اعدادوشمار آنے سے دنیا کی اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ساڑھے چار برس کی اعلی سطح پر پہنچے ڈالر کے پھسلنے سے سونے اور چاندی کی قیمتوں میں یہ اضافہ نظر آرہا ہے۔

...


Advertisment

Advertisment