Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 05:53 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

BUSINESS NEWS   

خام تیل کی قیمت83.80 امریکی ڈالر فی بیرل ہوئی

خام تیل کی قیمت83.80 امریکی ڈالر فی بیرل ہوئی

 

نئی دہلی ،3نومبر(آئی این ایس انڈیا ) پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے ادارے پٹرولیم پلاننگ اینڈ اینالیسس سیل(پی پی اے سی )نے اکتوبر 2014 کے نصف دوئم کے دوران خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیاہے۔جس کے تحت پی ڈی ایس مٹی کا تیل ،گھریلو ایل پی جی گیس پر نومبر 2014 کے نصف اول میں گھاٹا 27.60 فی لیٹررہے گا۔جہاں تک ہندوستان میں خام تیل کی یومیہ قیمتوں کا تعلق پی پی اے سی کے ذریعہ کمپیوٹر پر شائع کئے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق 31 اکتوبر 2014 کو ہندوستان میں خام تیل کی قیمت کم ہوکر 83.80 امریکی ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
جو 30 اکتوبر 2014 کو 84.77 روپے فی بیرل تھی۔ہندوستانی روپے میں بھی خا م تیل کی قیمت میں کمی درج ہوئی ہے۔31 اکتوبر2014 کو خام تیل کی قیمت 5146.16 روپے فی بیرل ہوگئی جو 30 اکتوبر 2014 کو 5209.96روپے فی بیر ل تھی۔خام تیل کی قیمت میں یہ کمی امریکی ڈالر کے مقابلے ہندوستانی روپے ک مالیت میں قدرے اضافے کے نتیجے میں ہوئی ہے۔31 اکتوبر 2014 کو روپیہ۔ڈالر شرح مبادلہ 61.41 روپے فی ڈالر ہوگئی جبکہ 30 اکتوبر 2014 کو یہ شرح 61.46روپے فی ڈالر تھی۔

...


Advertisment

Advertisment