Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 01:18 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

BUSINESS NEWS   

آئی این ایس کورا سے تجارتی جہاز کی ٹکر

 

نئی دہلی، یکم نومبر (یو این آئی) ایک تجارتی جہاز میڈلن رکمر کل وشاکھاپٹنم کے سمندری علاقے میں ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہاز آئی این ایس کورا سے ٹکرا گیا۔ اس میں آئی این ایس کورا معمولی رگڑ لگی اور جان و مال کا کوئی کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔مشرقی بحریہ کمان ہیڈکوارٹر نے یہاں بتایا کہ حادثے کے اسباب کی جانچ کے لئے بورڈ آف ان واری قائم کیا جا رہا ہے۔ بحریہ کے مطابق یہ واقعہ وشا ھاپٹنم سے 300 سمندری میل دور ہوا۔ حادثے میں تجارتی جہاز آئی این ایس کورا سے گھسٹتے ہوئے نکل گیا۔ حادثے کے وقت آئی این ایس کورا اور آئی این ایس گز وشا ھاپٹنم سے پورٹ بلیئر جا رہے تھے۔ آئی این ایس کورا کو ٹکر میں معمولی نقصان پہنچا ہے اور اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ آئی این ایس کورا کو سال 1998 میں بحری بیڑے میں شامل کیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ 23 ہزار ٹن وزن والا تجارتی جہاز بنگلہ دیش کے چٹگام سے کولمبو جا رہا تھا۔ حادثے کے بعد جہاز کو بحریہ کے اہلکاروں نے جانچ کے لئے روک لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ بعد میں جہاز کی کمپنی سے تحریری میں ذمہ داری لینے کے بعد جہاز کو آگے کے سفر کے لئے جانے دیا گیا۔ اس سے قبل سال 2011 میں ممبئی بندرگاہ میں سن راک لائٹ اؤس کے پاس ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہاز آئی این ایس ودیاگر قبرص کے تجارتی جہاز ایم وی نارڈلی سے ٹکرانے کے ایک دن بعد الٹ گیا تھا۔

 

...


Advertisment

Advertisment