Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 11:54 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

BUSINESS NEWS   

218برس تک غریب نہیں ہوسکتے بل گیٹس

 

نئی دہلی۔ یکم نومبر (یو این آئی) دنیا کے دو سب سے امیر شخصیتوں کارلوس سلم اور بل گیٹس کے پاس اتنی جائیداد ہے کہ وہ 200 برس تک روزانہ 10 لاکھ ڈالر خرچ کریں تب بھی ان کے بینک اکاؤنٹ خالی نہیں ہوں گے۔غریبی اور نام نہاد ناانصافی کے خلاف کام کرنے والے بین الاقوامی ادارے آکس فیم نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ ہر دن 10 لاکھ ڈالر خرچ کرنے کے باوجود مسٹر سلم کو اپنی ساری جائیداد خرچ کرنے میں 220 برس کا وقت لگے گا۔ کبھی دنیا کے امیرترین شخص رہ چکے مسٹر بل گیٹس کے پاس 79 ارب ڈالر کی املاک ہے جسے خرچ کرنے میں انہیں 218 برس کا وقت لگے گا جبکہ دنیا کے تیسرے سب سے امیر ترین آدمی وارین بفیٹ کو ایسا کرنے میں 169 سال لگیں گے۔رپورٹ کے مطابق دنیا میں امیروں اور غریبوں کے درمیان فرق بڑھتا ہورہا ہے ۔ جہاں ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی املاک رکھنے والوں کے پیسے میں اوسطاً 3ء5 فیصد اضافہ ہوجاتا ہے وہیں غریبوں کاپیسہ محض 95ء1 فیصد کا ریٹرن دیتا ہے۔ اس حساب سے مسٹر گیٹس کی املاک پر انہیں روزانہ 115 لاکھ ڈالر کا سود ملتاہے۔آکس فیم کے مطابق گزشتہ پانچ برس میں ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی املاک رکھنے والے لوگوں کی تعداد دوگنی سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔ مارچ 2009 میں جہاں ایسے امیروں کی تعداد 793 تھی وہیں مارچ 2014 میں یہ تعداد بڑھ کر 1645 پر پہنچ گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے 85 امیر ترین لوگوں کے پاس جتنی املاک ہے وہ دنیا کے نصف غریبوں کی مجموعی املاک کے مساوی ہے۔

...


Advertisment

Advertisment