Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 01:02 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

BUSINESS NEWS   

اسرائیل، امریکا سے ایف۔35 لڑاکا طیارے خریدیگا

 

مقبوضہ بیت المقدس 29اکتوبر(آئی این ایس انڈیا)اسرائیل نے امریکا سے جدید نوعیت کے 20ایف 35 جنگی جہاز خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کے سمجھوتے کی منظوری حال ہی میں دی گئی۔ معاہدے پر امریکی وزیر دفاع چک ہیگل اور ان کے اسرائیلی ہم منصب موشے یعلون نے دستخط کیے۔اسرائیل سے شائع ہونے والے عبرانی اخبار ہارٹز کے مطابق معاہدے کے تحت امریکا کم سے کم بیس ایف 35طیارے تل ابیب کو فراہم کرے گا۔دریں اثنا ایک دوسرے انگریزی اخبار یروشلم پوسٹ نے بتایا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ چند روز قبل طے پایا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے سنہ 2012ء میں امریکا کے ساتھ دو ارب 75کروڑ ڈالرکا ایک دفاعی معاہدہ کیا تھا جس کے تحت امریکا نے اسرائیل کو 19ایف 35جنگی طیارے مہیا کرنا تھے۔ اسرائیل امریکا سے ایف 35طرز کے 75طیارے خرید کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل اور امریکی وزراء دفاع کے درمیان ملاقات گذشتہ ہفتے واشنگٹن میں ہوئی تھی۔ اس ملاقات کی ابتدائی خبر میں جنگی طیاروں کے معاہدے کا کوئی ذکر نہیں تھا تاہم اب اسرائیل کے کئی قومی اخبارات نے خفیہ ڈیل کی تصدیق کی ہے۔رپورٹس کے مطابق امریکا ایف 35جنگی طیاروں کی پہلی کھیپ 2016اور دوسری سنہ 2019ء میں اسرائیل کو دے گا۔خیال رہے کہ ایف 35جنگی طیارے فضاء میں اپنی تیز رفتاری کے ساتھ ساتھ راڈار پر نظر نہ آنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ امریکا نے تکنیکی مسائل اور بجٹ کی قلت کے باعث سات سال سے ان طیاروں کی تیاری روک دی تھی۔امریکا نے مجموعی طور پر تین کھرب 90ارب ڈالر کی مالیت سے 2433ایف۔35جنگی جہاز بنانے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔

...


Advertisment

Advertisment