Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 10:45 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

BUSINESS NEWS   

سونے کی فروخت پر سوئس رائے شماری سے بڑھ سکتی ہیں ہندوستان میں قیمتیں

 

زیورخ (سوئٹزرلینڈ): ہندستان میں سونے کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے کیونکہ ہندستان میں سب سے زیادہ سونا برآمد کرنے والے سوئٹزرلینڈ میں 30 نومبر کو رائے شماری ہونے والی ہے جس میں حکومت سے کہا جائے گا کہ وہ سونا فروخت کرنا بند کرے اور اس کے بجائے اپنے زخیر ے میں اضافہ کرے۔اس سال اب تک سوئٹزرلینڈ ہندستان کو اب تک 70 ہزار کروڑ کا سونا فروخت کرچکا ہے ۔ایک افسر نے بتایا کہ صرف ماہ ستمبر میں سوئٹزرلینڈ سے ہندستان کو 15 ہزار کروڑ سے زیادہ قیمت کا سونا برآمد کیا گیا ۔ پچھلے ماہ کے مقابلے یہ تقریباً دوگنا تھا۔اس سال جنوری سے اب تک سوئس سونے کے ہندوستان کی برآمدات 11 ارب سوئس فرانک ہوچکی ہے۔30 نومبر کو سوئس عوام اس بات کےلئے ووٹ دیں گے کہ سوئس نیشنل بنک کو سونے کا ذخیرہ 8 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کرنا چاہئے یا نہیں۔اگر نتائج رائے شماری کے حق میں آئے تو اس کامطلب ہوگا کہ بنک کو سونا بیچنا بند کرنا پڑے گا اور سونا حاصل کرنا پڑے گا۔

اخبارات میں شائع حالیہ سروس میں کہا گیا ہے کہ اب تک 42 فیصد اس کے حق میں ہیں مگر 39 فیصدنہیں۔عالمی گولڈ کونسل کے مطابق سوئزرلینڈ کے پاس 1040 ٹن سونے کا ذخیرہ ہے۔ یہ اس کے کل ذخیرے کا 8 فیصد ہے۔ اگر اسے 20 فیصد تک بڑھانا ہے تو بنک کو 1600 ٹن مزید سونا خریدنا ہوگا اور سونے کے فروخت بندکرنی پڑے گی۔لیکن اگر ایسا ہوا تو ہندوستان ۔ چین۔ برازیل اور جنوبی افریقہ میں سونے کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔

...


Advertisment

Advertisment