Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 05:22 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

BUSINESS NEWS   

پرانے نوٹ یکم جنوری 2015تک واپس لئے جاسکیں گے: ریزرو بینک

پرانے نوٹ یکم جنوری 2015تک واپس لئے جاسکیں گے: ریزرو بینک

 

نئی دہلی، 27 اکتوبر (یواین آئی) سال 2005 سے پہلے طبع شدہ بینک نوٹوں کو واپس لینے کی آخری تاریخ یکم جنوری 2015 تک طے کی گئی ہے۔حکومت نے کہا ہے کہ جنوری 2014 میں ریزرو بینک آف انڈیا نے سال 2005 سے پہلے طبع شدہ تمام کرنسی نوٹوں کو 31 مارچ 2014 تک واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا جسے بڑھاکر یکم جنوری 2015 کردیا گیا۔ جنوری سے جون 2014 تک ہندوستانی ریزرو بینک کے علاقائی دفاتر میں سال 2005 سے پہلے کی سیریز کے 100، 500 اور 1000 روپے کی قیمت کے 47 کروڑ 27 لاکھ 90 ہزار 84 نوٹ تباہ کئے گئے جن کی مجموعی رقم ایک کھرب 46 ارب، 88 کروڑ، 62 لاکھ 61 ہزار 600 روپے ہے۔ اس مدت کے دوران 100 روپے کے 30 کروڑ 20 لاکھ 60 ہزار 606 نوٹ تباہ کئے گئے جس کی کل رقم 30 ارب، 10 کروڑ 60 لاکھ 60 ہزار 600 روپے ہے۔ اسی طرح 500 روپے کے دس کروڑ، 98 لاکھ، 98 ہزار 954 نوٹوں تباہ کئے گئے جن کی کل رقم 54 ارب، 94 کروڑ، 94 لاکھ، 77 ہزار روپے ہے۔ جنوری سے جولائی 2014 تک 1000 روپے کے چھ کروڑ 18 لاکھ 30 ہزار 724 نوٹ تباہ کئے گئے جن کی مجموعی رقم 61 ارب، 83 کروڑ، سات لاکھ 24 ہزار روپے ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا 2005 سے پہلے طبع شدہ بینک نوٹوں کو بینکوں کے ذریعہ واپس لینے کا کام پہلے ہی کر رہا ہے۔

...


Advertisment

Advertisment