Today: Friday, November, 17, 2017 Last Update: 10:45 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

BUSINESS NEWS   

سرکاری تیل کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں

سرکاری تیل کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں


نئی دہلی، یکم اپریل (یو این آئی) سرکاری تیل کمپنیوں نے آج قومی راجدھانی میں پٹرول کی قیمت 49پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 1.21فی لیٹر گھٹادی ہے ۔ دیگر ریاستوں میں بھی قیمتیں کم کی جارہی ہیں۔قیمتوں میں تبدیلی گزشتہ نصف شب سے ہی نافذ ہوگئی ہے ۔ قیمتوں میں کٹوتی بین اقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے کی گئی ہے ۔نئی شرحوں کے حساب سے قومی راجدھانی میں پٹرول 60 روپے لیٹر اور ڈیزل 48.50فی لیٹر ہوگیا ہے ۔اس کے ساتھ ہی دیگر شہروں میں بھی گاڑیوں کا ایندھن سستا ہوگیا ہے ۔انڈین آئل کارپوریشن نے ایک ریلیز میں کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں پچھلی بار یکم مارچ کو تبدیل کی گئی تھیں۔ تب سے پٹرول اور ڈیزل دونوں بین اقوامی قیمتوں میں کمی آئی ہے ۔ روپے اور امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ میں بھی کمی آئی ہے ۔ ان دونوں اسباب سے پٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمت کم ہوئی ہے ۔اس کا کہنا ہے کہ تیل کی بین اقوامی قیمتوں اور روپے اور ڈالر کی شرح تبادلہ پر نظر رکھی جائے گی اور مارکیٹ کے رجحانات کا مستبقل کی قیمتوں پر اثر پڑے گا۔

...


Advertisment

Advertisment