Today: Friday, November, 17, 2017 Last Update: 10:43 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

BUSINESS NEWS   

چھ لین والی قومی شاہراہ8 - کی تکمیل جلد

چھ لین والی قومی شاہراہ8 - کی تکمیل جلد


نئی دلّی ،25 ،مارچ(یواین آئی) اطلاعات ونشریات کے وزیر مملکت کرنل راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے قومی شاہراہ8- کی گڑگاؤں۔کوٹ پتلی۔جے پور سیکشن پر چھ لین کی جلد تکمیل کے سلسلے میں آج یہاں سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ و جہازرانی کے مرکزی وزیر مسٹر نتن گڈکری سے ملاقات کی۔ دونوں لیڈروں نے اس کے کام کی پیش رفت اور اس کی جلد تکمیل میں ہونے والی تاخیر کے لئے مختلف رکاوٹوں کا جائزہ لیا۔ سڑک ٹرانسپورٹ و شاہرہوں اورقومی شاہراہوں کی اتھارٹی آف انڈیا اور وزارت کے سینئر افسروں سے جو میٹنگ میں موجودتھے ، پروجیکٹ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں وزراء کو جانکاری دی اور انہیں بتایا کہ زیرتکمیل 57 اسٹرکچر میں سے 46 اسٹرکچر پہلے ہی مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ان میں فلائی اوورس، گاڑیوں کی زیر زمین گزرگاہیں(وی یوپی) اور راہ گیر گذرگاہیں شامل ہیں۔ اس سال جون کے آخر تک مزید اسٹرکچر مکمل کرلئے جائیں گے ۔ باقی 6 اسٹرکچر کے لئے کام چل رہا ہے اورتوقع ہے کہ انہیں جلد مکمل کرلیاجائے گا۔کرنل راٹھور نے بتایا کہ قومی شاہراہ 8-سے متصل گاوؤں اور قصبوں میں رہنے والے لوگوں کو سڑک پر چلتے ہوئے کافی پریشانی ہوتی ہے ۔ لہذا مختلف مراکز پر گذرگاہیں تعمیر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ سڑکوں پر ان کی نقل وحمل کو آسان بنایاجا سکے ۔
 

...


Advertisment

Advertisment