Today: Monday, November, 19, 2018 Last Update: 10:58 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

BUSINESS NEWS   

صندل کی لکڑی کی آن لائن بولی سے آمدنی

صندل کی لکڑی کی آن لائن بولی سے آمدنی


میسورو12مارچ(یو این آئی)میسورو ضلع کا محکمہ جنگلات شہر کے سری گندھا کوٹی میں ایک صدی قدیم صندل کے ڈپو میں رکھی گئی صندل کی لکڑیوں کی آن لائن بولی سے آمدنی کی توقع کر رہا ہے ۔یہ صندل کی لکڑیاں اس ڈپو میں رکھی گئی ہیں جسے قفل ڈالاگیا ہے ۔17مارچ کو اس کی بولی کی کشادگی پر کوئی بھی ویب سائٹ www.eproc.karnataka.gov.inپر بولی لگاسکتا ہے ۔دوسری مرتبہ ان صندل کی لکڑیوں کی بولی قبول کی جارہی ہے ۔محکمہ جنگلات کے کنٹراکٹرس،کرافٹ مین اور عود ، لوبان تیار کرنے والی کمپنیاں عموما اس بولی میں حصہ لیتی ہیں۔ڈپٹی کنزوریٹر فاریسٹ میسورو ڈیویثرن کری کلن نے بتایا کہ ان صندل کی لکڑیوں کی تصاویر ، بولی کی رقم اور بولی کے دستیاب لکڑیوں کی تعداد کی تفصیلات اس پورٹل پر اپ لوڈ کی گئی ہے ۔بولی 17مارچ کو کی جائے گی اور یہ عمل 18مارچ تک جاری رہے گا۔محکمہ جنگلات کو گزشتہ سال ان لکڑیوں کے نیلامی سے چارکروڑ روپئے حاصل ہوئے تھے جو آن لائن نہیں بلکہ ہاتھ سے (مینول) کیا گیا تھا۔اس پر کافی سست ردعمل سامنے آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آن لائن بولی کا ردعمل سست رہا تو آمنے سامنے نیلامی کی جائے گی۔ اس نیلامی میں مختلف اقسام کی صندل کی لکڑیوں کو نیلام کیا جائے گا۔قبل ازیں سال میں تین مرتبہ ان صندل کی لکڑیوں کا ہراج کیا جاتا تھا تاہم حکومت کی آمدنی میں اضافہ کے لیے یہ نیلامی ہر سال کررہی ہے ۔گزشتہ سال 2014مارچ میں یہ نیلامی کی گئی تھی۔ کرناٹک کے علاوہ دہلی،مہاراشٹر ،اے پی اور دیگر ریاستوں کے بولی دہندگان کو اس میں حصہ لینے کی توقع ہے ۔

 

...


Advertisment

Advertisment