Today: Monday, November, 20, 2017 Last Update: 12:48 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

   

کے رحمن خان کی ایک اور بڑی کامیابی ، وقف املاک تحفظ بل کابینہ سے منظور

کے رحمن خان کی ایک اور بڑی کامیابی ، وقف املاک تحفظ بل کابینہ سے منظور

 

نئی دہلی،30جنوری (ایس ٹی بیورو) ہندوستانی مسلمانوںکے لئے یہ خبر انتہائی خوشی اور اطمینان کا باعث ہوگی کہ وقف ترقیاتی کونسل کے افتتاح کے ایک روز بعدہی مرکزی کابینہ نے وقف املاک تحفظ بل کو بھی منظوری دے دی ۔ کے رحمٰن خان وزیر برائے اقلیتی امور کے ایک بیان کے مطابق آج ہندوستا نی کابینہ نے وقف املاک تحفظ بل کے مسودہ کو منظوری دے دی اور اب پارلیمنٹ سے اس کی منظوری کے حصول کے بعد اس کو قانون کی حتمی شکل مل جائے گی۔یاد رہے کہ وقف زمینوں اور املاک کو سرکاری زمین اور املاک کے مترادف سمجھنا اور اس کے انخلاءکے لئے ملک کے موجودہ قانون کے مطابق کارروائی کرنا اور اس مقصد کے لئے قانون بنانا ہندوستانی مسلمانوں کی ایک دیرینہ اور جائز مانگ تھی جسے آج کابینہ کی منظوری کے بعد ایک مثبت شکل مل گئی ہے۔مرکزی وزارت برائے قلیتی امور نے اس ضمن میں ایک بل کا مسودہ تیار کرکے کابینہ کی منظوری کے لئے بھیجا تھا۔یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ آج کابینہ نے اسے منظوری دے دی ہے اور اب اس کو پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد قانونی شکل مل جائے گی۔ یقینا وقف املاک کے تحفظ کے سلسلے میں اس بل کی منظوری ایک اہم واقعہ اور مثبت پیش رفت ہے۔

...


Advertisment

Advertisment