Today: Sunday, September, 24, 2017 Last Update: 05:06 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

   

پارٹی کا فیصلہ درست اور سرآنکھوں پر

پارٹی کا فیصلہ درست اور سرآنکھوں پر

 

ہم سلمان خورشید اور غلام نبی آزاد کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں:م - افضل

نئی دہلی،22جنوری،ایس ٹی بیورو:کانگریس کے سینئر لیڈر م-افضل نے اپنی ذمہ داری کی تبدیلی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کا فیصلہ درست اورہمارے سرآنکھوں پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کوئی بھی شخص پارٹی سے اوپر نہیں ہے اور ہمیں عہدہ سے زیادہ پارٹی کامفاد عزیز ہے۔ م-افضل نے ترجمانوں کے پینل میں سلمان خورشید اور غلام نبی آزاد سمیت دیگر سینئر لیڈروں کی شمولیت کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ یہ ہمارے سینئر وزراءاور لیڈر ہیں اور ان کے سینئر ترجمان بننے سے پارٹی کو یقینا فائدہ پہنچے گا ساتھ ہی یوپی اے سرکار کی حصولیابیاں بہتر طور پر عوام کے سامنے آسکیں گی علاوہ ازیں یہ لوگ اپوزیشن کے حملوں کا بروقت اور موثر جواب دے سکیں گے۔ انہو ںنے کہا کہ ہماری ذمہ داری تبدیل ہوئی ہے ہمیں نیشنل میڈیا کے پینل میں شامل کیا گیا ہے اس طرح ہم ہمیشہ کی طرح میڈیا کے ذریعہ عوام کے روبروہوں گے۔ م-افضل نے یہ بھی کہا کہ ادھر راہل گاندھی نے تنظیم اور پارٹی کی سطح پر جو تبدیلیاں کی ہیں اس کے یقینا بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ جب آنے والے پارلیمانی الیکشن کے لئے عوام کی خواہشات کے عین مطابق پارٹی کا انتخابی منشور تیار کرنے کی کوشش ہورہی ہے اس کے لئے پارٹی نائب صدر سماج کے مختلف طبقات سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کرکے ان سے تبادلہء خیالات کے ساتھ ان سے صلاح ومشورہ بھی کررہے ہیں۔ انہو ںنے آخر میں کہا کہ نریندر مودی کے آنے سے ملک کی سیکولر روایت اور اقدار کو جو سنگین خطرہ لاحق ہوا ہے اس سے نمٹنے کے لئے پارٹی سربراہ سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی کی قیادت اور ہدایت پر جوگائڈ لائن تیار ہوئی ہے پارٹی اس پر درست انداز میں گامزن ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہم ایک بار پھر ہندوستانی عوام کا اعتماد جیتنے میں کامیاب رہیں گے۔

...


Advertisment

Advertisment