Today: Sunday, September, 24, 2017 Last Update: 05:12 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

   

میرامقابلہ کسی پارٹی سے نہیں، عام آدمی لڑرہا ہے میراالیکشن

میرامقابلہ کسی پارٹی سے نہیں، عام آدمی لڑرہا ہے میراالیکشن

 

آرکے پورم سے عام آدمی پارٹی کی امیدوار اورمنیرکا وارڈ کی کونسلر پرملا ٹوکس کے حو صلے بلند*انتخابی مہم میں مصروف پرملا ٹوکس سے ’’سیاسی تقدیر‘‘ کے چیف رپورٹر نثارا حمدخان کی خصوصی بات چیت

 

آرکے پورم اسمبلی حلقہ سے عام آدمی پارٹی کی امیدوار اور منیرکاوارڈ سے آزادمیونسپل کارپوریشن کونسلرپرملا دھیرج ٹوکس کے حوصلے بلند ہیں۔ ان دنوں وہ علاقے میں پیدل گھوم گھوم کر عوامی حمایت حاصل کرکے اسمبلی میں پہنچنے کیلئے کوشش کررہی ہیں۔ عوامی حمایت ملنے سے ان کے اندر جوش وجذبہ بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ان کا کہناہے کہ اس بار میرا مقابلہ کسی نہیں ہے کیونکہ لوگوں کے دلوں میں اب عام آدمی پارٹی بستی ہے۔ پرملا ٹوکس کی شبیہ ایک عوامی لیڈر کے طور پر کی جاتی ہے، انہوں نے گذشتہ تین برسوں میں منیرکا وارڈ میں ترقیاتی کاموں کو انجام دے کر عوامی خدمت کا لوہا بھی منوالیا ہے اور وہ عوامی خدمت کو ہی اپنا فرض سمجھتی ہیں۔ ایسے لوگوں کے بارے میں کہاجاسکتا ہے کہ اگر عوام کی خدمت کاجذبہ ہو تو پھر ترقی اور کامیابی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ قابل ذکر ہے کہ آرکے پورم سے طویل فہرست ہونے کے بعد بھی عام آدمی پارٹی نے آزاد کونسلر پرملا ٹوکس پر بھروسہ جتایا ہے۔ پرملا ٹوکس کی انتخابی مہم کے دوران ایک دن روزنامہ ’’سیاسی تقدیر‘‘ کے چیف رپورٹر نثاراحمدخان نے خصوصی بات چیت کی۔قارئین کی دلچسپی کیلئے چند سوالوں کے جواب پیش خدمت ہیں۔

 

سوال: اسمبلی الیکشن کی تیاری کیسی چل رہی ہے؟
جواب:ہماری الیکشن کی تیاری بہت زوروشور سے چل رہی ہے، ہم گھر گھر جاکرلوگوں سے ملاقات کررہے ہیں اور پارٹی کو جتانے کی اپیل کررہے ہیں، جس سے ہمیں لگتا ہے کہ لوگوں کو اس بار صرف عام آدمی پارٹی سے امیدیں وابستہ ہیں۔ اس کے علاوہ میں صرف الیکشن کے دوران لوگوں کے بیچ نہیں آتی ہوں بلکہ میں ہمیشہ ان کے بیچ میں رہتی ہوں، جس کی بناء پر ہمیں لوگوں کا بہت پیار مل رہا ہے۔
سوال:پرملا ٹوکس جی آپ کو عوام کے درمیان کس طرح کا ماحول مل رہا ہے؟
جواب:دیکھئے! مجھے لوگوں کا بہت پیار مل رہا ہے۔ گذشتہ میونسپل کارپوریشن میں مجھے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کا موقع ملا اور عوام نے بھروسہ کرتے ہوئے مجھے جیت سے بھی ہمکنارکیا، ہم نے اپنی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے اپنے حلقے کے ہر مسائل حل کئے، جس کی بناء پر ہمیں پورے حلقے کے لوگ اپنا خادم سمجھتے ہیں اور میں عوام کی خدمت کرنا اپنا فرض سمجھتی ہوں وعدہ کرتی ہوں کہ ان کے ہرمسائل اور ہرپریشانی میں کھڑی نظر آؤں گی۔
سوال: آپ اپنا مقابلہ کس پارٹی کے امیدوار سے مانتی ہیں؟
جواب: میرا مقابلہ کسی پارٹی سے نہیں ہے، میرا الیکشن عام آدمی لڑ رہاہے، جس کی بناء پر مجھے لگتا ہے کہ لوگ اس بار عام آدمی پارٹی کو یکطرفہ ووٹ دیں گے کیونکہ بی جے پی اور کانگریس نے اب تک عوام کو دھوکہ دیاہے۔ علاقائی مسائل کی طرف دونوں پارٹیوں کے لیڈران نے توجہ نہیں دی، لوگوں کے درمیان تک رہنا گوارانہیں کیا، مگر اب انہیں عام آدمی پارٹی کی شکل میں ایسی پارٹی مل گئی ہے، جو کچھ لوگوں کی نہیں بلکہ عام آدمی کی پارٹی ہے جس سے مجھے امیدہے کہ مجھے یکطرفہ جیت ملے گی۔
سوال:کن ایشوز پر آپ لیکشن لڑرہی ہیں؟
جواب: پہلے تو ہم اپنے علاقے میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ تمام مسائل کو حل کریں گے۔ جبکہ عام آدمی پارٹی نے49دن کی سرکار میں بجلی کے بل آدھے کردیئے تھے، پانی مفت دیا، بدعنوانی پوری طرح سے ختم ہوگئی تھی، پولس کے ذریعہ عوام پر ظلم وزیادتی کا سلسلہ تقریباً ختم ہوگیاتھا۔ اس طرح ایک بار پھر عام آدمی پارٹی اپنے وعدوں کو پورا کرے گی اورعوام کو ایک بہتر اور صاف ستھری سرکار فراہم کرے گی۔
سوال: آرکے پورم کے مسلمانوں کارجحان کیاہے؟
جواب: پورے آرکے پورم اسمبلی حلقہ میں کانگریس اور بی جے پی کیخلاف ماحول ہے۔ مسلمانوں کو اب تک ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیاگیا ہے، مگر اب ان کے سامنے ایک ایسی پارٹی ہے جو کسی کا ڈر نہیں دکھاتی ہے اور وہ سبھی طبقے کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے۔اس لئے یہاں کے مسلمان بھائی عام آدمی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم انہیں ہرگز مایوس نہیں کریں گے۔
سوال: عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے کی کیا وجہ رہی؟
جواب: میں عام آدمی پارٹی کے نظریے سے متفق ہوں۔ میرا بھی یہی نظریہ تھا اور میں اسی کے تحت عوام کی خدمت بھی کررہی تھی،مگرمجھے محسوس ہوا ہے کہ اب ایک ایسی پارٹی آگئی ہے جو عام لوگوں کی پارٹی ہے جس کی بناء پر میں نے عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے کافیصلہ کیا اور آگے میں عوام کی خدمت کرتی رہوں گی۔ میں نے کونسلر بننے کے بعد منیرکا کی 85 گلیوں کی تعمیر کرائی ہے، آرکے پورم سیکٹر 3-میں نالا بنوایا، جس کی طرف بی جے پی اور کانگریس سے جیتنے والوں نے کوئی توجہ نہیں دی تھی، اس کے علاوہ انٹرلاکنگ ٹائلس اور لائٹیں لگوائی ہیں، جو نالے کھلے تھے ان کو کور کرایاہے اور اب میری سمجھ سے منیرکا وارڈ میں کوئی کام باقی نہیں ہے،لیکن میں اب پورے حلقے کو منیرکا وارڈ بنانے کیلئے عوام کی حمایت کی طلبگار ہوں۔
سوال: حلقہ کے مسلمانوں کے کس مسائل کو آپ حل کریں گی؟
جواب: میںآرکے پورم میں سبھی مذہب کے لوگوں کو ایک ساتھ لے کر چلتی رہی ہوں اور آگے بھی ایسا ہی کروں گی۔مسلم بھائیوں کے ساتھ کاندھا سے کاندھا ملاکر چلنامیرا فرض ہے اور ان کی ہرپریشانی کو میں اپنی پریشانی سمجھوں گی۔ مسلم بچوں کی تعلیم کیلئے بہتر بندوبست کروں گی اور ان کے تمام حقوق دیئے جائیں گے تاکہ کوئی بھی کسی معاملے میں کمزور نہ ہو۔ اس کے علاوہ ہرغریب بچے کی تعلیم کا بندوبست کروں گی۔ وہیں آپ کے اخبار کے ذریعہ اپنے حلقہ کے لوگوں سے اپیل کروں گی کہ 7فروری کو ہونے والے الیکشن میں عام آدمی پارٹی کو مضبوط کریں تاکہ ہرشخص کو اپنی سرکار ملے اور امیروں کی سرکار کا خاتمہ کریں تاکہ ہر غریب سرکار میں شامل ہو۔

...


Advertisment

Advertisment